پولو ویو ہائی سٹریٹ سرینگر راہگیروں کیلئے مخصوص، لوگوں کے استقبال کیلئے تیار/کمشنر ایس ایم سی

سرینگر/10مئی

سرینگر کا پولو ویو ہائی سٹریٹ مارکیٹ اپنے نئے انداز اور نئی شکل و صورت کے ساتھ لوگوں کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہے۔اس مشہور مارکیٹ کو سری نگر سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت تیار کیا جا رہا ہے ۔سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اطہر عامر خان نے ٹویٹ کرکے کہا کہ سرینگر میں ہماری پہلی کلی طور پر راہگیروں کے لئے اور تاروں سے پاک پولو ویو ہائی اسٹریٹ لوگوں کے استقبال کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ یونیورسل رسائی، علیحدہ زیر زمین سیوریج اور نکاسی آب نیٹ ورک، زیر زمین بجلی اور مواصلاتی لائیںز، عمارتوں کے تحفظ اور ورثے کے اگلے حصے میں بہتری اور عوامی سہولیات اس کا حصہ ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک کے لئے مارکیٹ کے پچھلے حصے میں ایک نئی سڑک بنائی گئی ہے جو مولانا آزاد روڈ اور رزیڈنسی روڈ کو ملاتی ہے اور مارکیٹ کے عقب میں پارکنگ دستیاب ہے۔انہوں نے یہ یقین دہانی بھی کی کہ علاقے میں پانی جمع ہونے کا مسئلہ پیش نہیں آئے گا۔دریں اثنا پولو ویو ہائی سٹریٹ کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے فوٹو گرافس کو دیکھ کر لوگ محظوظ ہو رہے ہیں۔ان خوبصورت تصویروں کو دیکھ کر لوگ اس مارکیٹ کو دیکھنے کے لئے جانے کا ارادہ کرتے ہیں۔یو این آئی

Comments are closed.