سرحد پار سے دراندازی کے ذریعے وادی میں امن بگاڑنے کی اجازت نہیں دیں گے/فوج
کپواڑہ، 04 مئی
کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد، فوج نے جمعرات کو کہا کہ وہ امن کو خراب کرنے کے لیے دراندازوں کو وادی میں دھکیلنے کی سرحد پار سے کی جانے والی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہے۔
زیڈ گلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر ونود سنگھ نیگی نے کہا کہ 3 مئی کو مژھل سیکٹر میں آپریشن کامیابی کے ساتھ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو دراندازوں کا خاتمہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ خفیہ ایجنسیوں کو ممکنہ دراندازی کے بارے میں باقاعدگی سے اطلاعات مل رہی تھیں۔ انہوں نے کہا "یہ معلوم ہوا کہ دراندازوں کو سرحد پار سے دھکیل دیا جائے گا۔ 01 مئی کو پولیس کی طرف سے ہائی الرٹ کی اطلاع کے بعد آپریشن شروع کیا گیا”
انہوں نے کہا کہ ان پٹس کے بعد ممکنہ ہدف والے مقامات پر اضافی گھات لگائے گئے اور جموں و کشمیر پولیس کا خصوصی آپریشن گروپ بھی اس آپریشن میں شامل تھا۔
بریگیڈیئر نے یہ بھی کہا کہ آپریشن مشکل حالات میں کیا گیا کیونکہ فوجیوں نے سرد موسم کے باوجو مقابلہ کیا جس دوران دونوں دراندازں کو ہلاک کیا گیا
Comments are closed.