کشتواڑ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

جموں /04مئی / ٹی آئی نیوز

خطہ چناب کے کشتواڑ مڑوہ علاقے میں فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے کچھ فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق، ضلع کشتواڑ کے مڑوہ علاقے میں فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔بتایا جاتا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت کچھ فوجی اہلکار سوار تھے۔

واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے، ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ حادثہ پیش آیا ہے جب کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Comments are closed.