ڈوڈہ میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر ایس پی او نوکری سے برطرف

سری نگر، 04 مئی

ڈوڈہ میں ایک ایس پی او کو منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے برخاست کردیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ 25.03.2023 کو جاوید احمد ولد محمد شفیع ساکنہ ہمدان پور ڈوڈہ جو ایس پی او کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور ڈسٹرکٹ پولیس لائن ڈوڈہ میں تعینات تھے کو پولیس اسٹیشن ڈوڈہ کی پولیس ٹیم نےچرس سمیت گرفتار کیا تھا۔ معتبر ذرائع کے مطابق مذکورہ ایس پی او چرس کی خرید و فروخت کا کام کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 48/2023 بھی پولس سٹیشن ڈوڈہ میں درج کیا گیا تھا اور تحقیقات شروع کر دی گئی تھیں۔

مقدمے کے اندراج کے ساتھ ساتھ، محکمہ کی جانب سے ان کے خلاف انکوائری بھی شروع کی گئی، انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے کی گئی انکوائری کے دوران یہ بات شک و شبہ سے بالاتر ثابت ہوئی کہ وہ اس میں ملوث تھے۔

جس کے بعد اس کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا

Comments are closed.