سرینگر لیہہ شاہراہ کیپٹن موڑ کے قریب پتھر کھسک جانے سے بند
گاندربل، 03 مئی
سری نگر-لیہہ شاہراہ کو بدھ کے روز اس وقت ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا جب شاہراہ کے کیپٹن موڑ کے قریب پتھر کھسک آنے کا واقعہ پیش آیا۔
ٹریفک پولیس نے ٹویٹ میں بتایا کہ کیپٹن موڑ کے قریب چٹان پھسلنے کی وجہ سے ایس ایس جی روڈ بند ہوگیا
دریں اثنا سڑک بند ہونے کے بعد سونمرگ علاقے میں کئی گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔
Comments are closed.