شب قدر: جامع مسجد سرینگر شب کے لیے کھلی رہے گی

سری نگر، 17 اپریل

شب قدر کی تقریبات آج رات جموں و کشمیر بھر میں منائی جائے گی۔

سب سے بڑی باجماعت نماز درگاہ حضرت بل اور سری نگر کے نوہٹہ علاقے کی تاریخی جامع مسجد میں منعقد ہونے کی توقع ہے جو گزشتہ جمعہ کو نماز کے لیے بند رہی

ایک اعلیٰ عہدیدار نےبتایا کہ آج رات باجماعت نماز پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا، ’’جامع مسجد آج رات شب قدر کے لیے کھلی رہے گی۔‘‘

عہدیداروں نے بتایا کہ درگاہ حضرت بل اور دیگر مزارات اور مساجد میں مقدس رات کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جہاں آج رات عقیدت مندوں کا زبردست رش متوقع ہے۔

Comments are closed.