لیفٹیننٹ گورنر نے پروفیسر گرید ھر پر ساد ٹھاکر کی یاد میں کتاب رسم رونمائی تقریب میں شرکت کی

نئی دہلی/17اپریل
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج پروفیسر گردھر یدھر پرساد ٹھاکر کی یاد میں کتاب رسم رونمائی تقریب میں شرکت کی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے پروفیسر گریدھر پرساد ٹھاکر کو نفسیاتی تحقیق اور تدریس میں ان کی نمایاں خدمات کے لئے خراج ِ عقیدت پیش کیا۔
اُنہوں نے کہا ،” وہ نفسیات کے ایک سرکردہ ماہر اور اطلاقی نفسیات کے بہت سے شعبوں میں عالمی رہنما تھے ۔پروفیسر گریدھر پرساد ٹھا کر نے اَپنی پوری زندگی میں تحقیق اور تدریس دونوں میں مہارت حاصل کی ۔“

یہ بات قابل ذِکر ہے کہ کلینیکل سائیکالوجی پروفیسرگریدھر پرساد ٹھاکر مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیتھ کے شعبہ نفسیات اور ڈین ،فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے سربراہ کے طور پر خدمات اَنجام دے چکے ہیں۔ وہ دُنیا بھر میں نفسیات سے متعلق اِداروں میں بھی مختلف عہدوں پر فائز رہے ۔پروفیسر ٹھاکرنے صدر اِنڈین اکیڈیمی آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے طور پر تحقیقی رہنمائی میں اہم کردار اَدا کیا تھا۔ اُنہیں بین الاقوامی جرائد میں حصہ اَدا کرنے اوردُنیا کے چند معتبر ایوارڈزسے بھی نوازا گیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” پروفیسر ٹھاکر نے یہ ظاہر کیا تھا کہ ہندوستانی علمی نظام نے نفسیاتی جانچ ماڈل کے لئے ٹھوس بنیاد فراہم کی ہے ۔ اُنہوں نے اِنڈین سکول سائیکالوجی ایسو سی ایشن کی ترقی کے لئے اَنتھک رہنمائی کی اور متعددتنظیموں کی جدت بخشنے میں اہم رول ادا کیا۔ اُنہوں نے نفسیاتی تحقیق میںاِنڈیا کو دُنیا کے نقشے پر لایا۔“

اُنہوں نے کہا،” پروفیسرگریدھرپرساد ٹھاکر ہندوستان میں سپورٹس سائیکالوجی کے علمبردار تھے۔ اُنہوں نے کارکردگی سے متعلق مسائل کو حل کرنے اور کھلاڑیوں کے لئے ساز گار ماحول پیدا کرنے کے لئے نفسیاتی علم اور مہارت کا اِستعمال کرتے ہوئے ایک بہت بڑا حصہ اَدا کیا۔“

لیفٹیننٹ گورنر نے تدریسی برادری ،محققین ، مصنفین اور مفکرین پر زور دیا کہ وہ پروفیسر ٹھاکر کی دانشمندی کو نوجوان نسل کے ساتھ شیئر کریں۔

Comments are closed.