جموں کشمیر کے5 اضلاع میں برفانی تودے گرآنے کا الرٹ جاری

سرینگر17 اپریل

جموں کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اگلے 24 گھنٹوں کے لئے پانچ اضلاع میں برفانی تودے گرنے کا الرٹ جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایم اے نے کہا کہ ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ، راجوری اور گاندربل اضلاع میں سطح سمندر سے 2800 سے 3500 میٹر کی بلندی پر ‘کم’ خطرے کی سطح کا برفانی تودہ گرنے کا امکان ہے۔

اس دوران ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اگلے احکامات تک برفانی تودے کے شکار علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

Comments are closed.