میدانی علاقوں میں موسلادار بارشیں ، آئندہ 24گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

سرینگر /17اپریل / ٹی آئی نیوز

وادی کے میدانی علاقوں میں موسلادار بارشوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں آج صبح 830 بجے تک سرینگر میں 3.9 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 0.8 ملی میٹر، پہلگام میں 3.5 ملی میٹر، کپواڑہ میں 5.4 ملی میٹر، گلمرگ میں 10.8 ملی میٹر، بانہال میں 1.0 ملی میٹر، کٹرہ میں 0.4 ملی میٹر اور بھدرواہ میں 0.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔

درجہ حرارت کے بارے میںمحکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 10.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Comments are closed.