درگاہ حضرت بل میں شاپنگ کمپلیکس میں بھیانک آگ رونما

سرینگر/17اپریل / ٹی آئی نیوز

سرینگر کے درگاہ حضرت بل میں کشمیر یونیورسٹی کے سرسید گیٹ کے بالکل سامنے ایک شاپنگ کمپلیکس میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شاپنگ کمپلیکس میں صبح تقریباً 11بجکر 45منٹ پر آگ لگ گئی اور جلد ہی کمپلیکس کے دیگر حصوں میں پھیل گئی، جس میں ہیٹرک اور امیگوس سمیت کئی کھانے پینے کی دکانیں ہیں۔

محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے ایک اہلکار نےبتایا کہ آگ پر قابو پانے کیلئے اہلکار مشینری کام کر رہی ہے۔

Comments are closed.