سندربنی راجوری میں کنٹرول لائن کے قریب ڈرون برآمد، اسلحہ اور کچھ نقدی بھی ضبط

جموں /13اپریل / ٹی آئی نیوز

جموں کشمیر پولیس اور فوج نے مشتر کہ طور پر راجوری کے سندر بنی علاقے میں لائن آف کنٹرول کے قریب ایک ڈرون برآمد کیا جس میں 5 میگزین، 131 گولیاں اور دو لاکھ ہندوستانی کرنسی بھی شامل تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق تقریباً 1030 بجے سندر بنی علاقے کے مقامی لوگوں نے ڈرون کی گھن گرج کی آواز سنی۔ اس کے بعد انہوں نے فوج اور پولیس کو اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً ایک گھنٹے کی مشترکہ تلاشی کارروائی میں، ڈرون کو ہتھیاروں کی کھیپ کے ساتھ برآمد کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ڈرون درخت یا پہاڑی سے ٹکرانے کے بعد گرا۔ انہوں نے بتایا کہ جس مقام سے ڈرون برآمد کیا گیا وہ لائن آف کنٹرول سے تقریباً 2-3 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

Comments are closed.