شوپیان جھڑپ: مختصر فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملی ٹنٹ فرار
سرینگر، 12 اپریل
جنوبی ضلع شوپیان کے چکورہ علاقے میں مختصر گولی باری کے بعد، جنگجو سیکورٹی فورسز کو چکمہ دینے میں کامیاب ہو گئے
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا مختصر تبادلہ ہوا۔
جیسے ہی فائرنگ رکی، مشتبہ جگہ پر تلاشی کا عمل تیز کر دیا گیا، جہاں کوئی عسکریت پسند نہیں ملا۔ افسر نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے کہ وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے ہوں۔
Comments are closed.