خشک موسم کے چلتے نیا موسمی کلینڈر جاری ، 16اپریل سے بارشوں کا امکان

سرینگر/ 13 اپریل /ٹی آئی نیوز

جموں و کشمیر میں 15 اپریل تک مجموعی طور پر خشک موسم جاری رہنے کی توقع ہے،جبکہ خشک موسم کے چلتے بیشتر تر مقامات پر کم از کم درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 16 سے 17 اپریل تک جموں و کشمیر میں عام طور پر ابر آلود موسم اور وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش یا آسمانی بجلی گرنے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18-19 اپریل تک موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جس میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش (اونچائی پر ہلکی برف)/گرج چمک کے ساتھ کشمیر صوبے اور جموں صوبے میں وسیع مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ 20 سے 21 اپریل تک، عام طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی بارش، گرج چمک یا چند مقامات پر بجلی گرنے کی توقع ہے۔جس کے بعد 22 سے 25 اپریل تک موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

Comments are closed.