شرائین بورڈ نے یاتریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے متعدد اقدامات شروع کئے /لیفٹنٹ گورنر
کٹڑہ 18 مارچ
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے آج شری ماتا ویشنو دیوی کی پوتر گپھا کے نزدیک نئے تعمیر شدہ درگا بھون کا افتتاح کیا ۔
لیفٹنٹ گورنر نے شری ماتا ویشنو دیوی جی کے درشن کئے اور اس سہولت کو یاتریوں کیلئے وقف کیا ۔
ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کی پوری ٹیم اور پروجیکٹ سے وابستہ سبھی کو مبارکباد دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ یہ بھون جس میں روزانہ 3000 یاتریوں کو ٹھہرانے کی گنجائش ہے ، ہجوم کے موثر انتظام کو یقینی بنانے کے علاوہ متلاشیوں کو آسانی اور راحت فراہم کرے گا ۔
لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ شرائین بورڈ نے یاتریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے مختلف نئے اقدامات شروع کئے ہیں ۔ جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر کے ذریعے مذہبی اور ثقافتی ورثے کو زندہ کیا جا رہا ہے اور انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے کہ شری ماتا ویشنو دیوی کی یاترا پر آنے والوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم روائتی اقدار کو تقویت دیں اور ملک اور بیرون ملک سے آنے والے شردھالوو¿ں کے سفر کو آسان بنائیں خاص طور پر وہ لوگ جو بزرگ ، بیمار اور خاص طور پر معذور ہیں ۔
لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ شردھالوو¿ں کیلئے سہولیات تیار کرتے ہوئے تاجروں ، ٹٹو والوں ، مقامی تاجر برادری اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ کیا جا رہا ہے ۔
لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ تارا کوٹ سے سانجھی چھت تک ایک روپ وے جلد بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں مقامی لوگوں ، تاجروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو یقین دلاتا ہوں کہ روپ وے کی سہولت صرف بزرگوں ، بیماروں اور خاص طور پر معذور عقیدت مندوں کو فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے روزانہ یاتریوں کی محدود گنجائش رکھی ہے اس سے تاجروں ، کاروباری برادری اور ٹٹو والوں کی روزی روٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کے تمام خدشات پر تبادلہ خیال اور حل کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے خطے کے ممتاز روحانی اور مذہبی مقامات کو روحانی سیاحتی سرکٹ پر لانے کی کوشش کا بھی اشتراک کیا جس سے مقامی لوگوں کیلئے روزی روٹی کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔
Comments are closed.