کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار/پولیس
سری نگر/18 مارچ
جنوبی ضلع کولگام کے کہری ون گاوں میں محکمہ کان کنی کے اہلکاروں پر لاٹھیوں سے حملہ کرنے کی پادائش میں سات افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر ہفتے کی صبح ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں چند افراد کو کہری ون اشموجی گاوں میں سرکاری ملازمین پر لیز ہولڈرز کے ساتھ ہاتھا پائی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ہاتھا پائی کے دوران کئی سرکاری ملازمین اور لیز ہولڈرز زخمی ہوئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے اور محکمہ کان کنی کے ملازمین پر حملہ کرنے کی پادائش میں سات افراد کو حراست میں لے کر ا±ن کے خلاف کیس درج کیا گیا۔یو این آئی
Comments are closed.