حبہ کدل سرینگر میں این آئی اے نے رہائشی مکان پر چھاپہ ڈالا
سرینگر / 13مارچ / ٹی آئی نیوز
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے سرینگر میں پہلے سے درج کیس کے سلسلے میں رہائشی مکان پر چھاپہ ڈال کر وہاں تلاشیاں لی ۔
معلوم ہوا ہے کہ این آئی اے کی ٹیم نے پولیس و سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ عزیر احمد ولد فاروق احمد ساکن کرفالی محلہ حب کدل کے رہائشی مکان کی تلاشی لی اور وہاں کچھ مکینوں سے پوچھ تاچھ کی
انہوں نے کہا کہ این آئی اے کے پولس اسٹیشن میں پہلے سے درج ایک کیس کے سلسلے میں تلاشی لی جارہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مزید تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔
Comments are closed.