اننت ناگ میں لشکر طیبہ کی کمین گاہ تباہ ۔اسلحہ اور گولہ بارود برآمد/پولیس

اننت ناگ /13مارچ / ٹی آئی نیوز

جموں کشمیر پولیس و سیکورٹی فورسز نے جنوبی ضلع اننت ناگ کے راکھ مومن علاقے میں لشکر طیبہ کی ایک کمین گاہ کو تباہ کرکے وہاں سے اسلحہ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
پولیس کے ایک سنیئر افسر نے بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے تلاشی کے دوران جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے رکھ مومن علاقے میں ایک خفیہ ٹھکانے کا پردہ فاش کیا جس میں آئی ای ڈیز، پستول، ڈیٹونیٹرز سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔
اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے

Comments are closed.