وقف جائیداد کی بندر بانٹ کرنے والوں کا یوم حساب آگیا / درخشاں اندرابی
جموں/ 12مارچ
جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے کہاکہ وقف جائیداد پر لوگوں نے غیر قانونی طورپر قبضہ کیا ہے اور اس کو بہت جلد چھڑایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے سابقہ حکمرانوں نے وقف پراپرٹی کی بندر بانٹ کی اوروقت آگیا ہے ا±ن کا حساب لیا جائے۔ان باتوں کا اظہار موصوفہ نے مینڈھر پونچھ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ وقف جائیداد کی بندر بانٹ کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گااور عنقریب ہی ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان کے مطابق بدقسمتی اس بات کی ہے کہ یہاں کے سابقہ حکمرانوں نے وقف املاک کی بندر بانٹ کی لیکن میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ایسے سیاستدانوں کا یوم حساب آگیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وقف جائیداد پر لوگوں نے قبضہ کیا ہوا ہے جس سے کسی بھی صورت میں چھڑایا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ وقف ہمارے پاس امانت ہے اور کسی کو بھی خیانت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وقف چیئر پرسن نے بتایا کہ لاکھوں اور کروڑوں کی جائیداد پر لوگ قا بض ہیں اور ا±نہیں اس کو ہر حال میں چھوڑنا پڑے گا۔یو این آئی
Comments are closed.