کشمیر میں نئے بدلاو سے امن و سلامتی کا ماحول پھر سے واپس لوٹ آیا ہے/ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو
سری نگر/12مارچ
ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو تپن کمار ڈیکا نے اتوار کے روز کہاکہ کشمیر میں امن و امان واپس لوٹ آیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں نئے بدلاو سے امن و سلامتی کا ماحول بحال ہو چکا ہے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں کے ساتھ مختصر بات چیت کے دوران کیا۔ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو نے کہاکہ کھیل کود کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے سے کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اس بات کی غمازہے کہ یہاں امن و سلامتی کا ماحول پھر سے لوٹ آیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر سے کھلاڑی سری نگر میں منعقد کئے جار ہے ٹورنمنٹ میں حصہ لے رہے ہیں جس سے ا±ن کو یہاں کے ماحول کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔
اس سے قبل تقریب سے خطاب کے دوران ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو نے کہاکہ کشمیر میں اس ٹورنمنٹ کی افتتاحی تقریب کا مشاہدہ کرنا ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آل انڈیا پولیس اسپورٹس کنٹرول بورڈ ایک سال میں ملک بھر میں 18کلسٹرز میں 40ایونٹ کا انعقاد کرتا ہے جس میں 13ہزار پولیس کھلاڑی حصہ لیتے ہیں اور یہ اطمینان کی بات ہے کہ ان مقابلوں کی مقبولیت اور شرکت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ فٹ بال ٹورنمنٹ شری بی این ملک کے نام پر موسوم ہے کیونکہ وہ ایک عظیم متحرک رہنما تھے۔ان کے مطابق جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے اس تقریب کو بہ احسن خوبی انجام دینے پر ا±نہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر پولیس ملک کی خود مختیاری اور سالمیت کو یقینی بنانے میں سب سے آگے ہے۔انہوں نے مزید بتایا یہ یہ پلیٹ فارم مختلف کھلاڑیوں کو بات چیت کرنے ، تجربات کا تبادلہ کرنے اور ذاتی اور پیشہ وارانہ تعلقات کو مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔یو این آئی
Comments are closed.