پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط، 3 گرفتار/ پولیس

پونچھ/26 فروری / ٹی آئی نیوز

جموں کے پونچھ ضلع میں پولیس نے فوج کے ساتھ مل کر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی اور تین اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ
وہ ضلع میں کراس ایل او سی پر منشیات کی فروخت کا کام کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق پونچھ میں فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر ایک آپریشن شروع کیا اور تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ۔انہوں نے بتایا کہ تینوں کراس ایل او سی اسمگلنگ ریکیٹ چلا رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پونچھ سیکٹر میں ایل او سی پر نور کوٹ گاو¿ں میں اب تک کروڑوں مالیت کی تقریباً تین کلو گرام اعلیٰ قیمتی منشیات برآمد کی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن جاری ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں

Comments are closed.