بینک گارڈ کی ہلاکت میں ملوث افراد کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری / ڈی آئی جی جنوبی کشمیر

پلوامہ /26فروری / ٹی آئی نیوز

اچھن پلوامہ میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے ملوث ملی ٹنٹوں کاپتہ لگا کر انہیں جلد ہی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا کی بات کرتے ہوئے ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رئیس محمد بت نے کہا کہ ہلاکت میںملوث افراد کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رئیس محمد بٹ نے کہا کہ نامعلوم ملی ٹنٹوں نے لیتر کےا چھن علاقے میں پنڈت برادری کے ایک بینک سیکورٹی گارڈ پر فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم تیزی سے کام کر رہے ہیں اور معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس گھناو¿نے جرم میں ملوث ملی ٹنٹوں کا جلد ہی سراغ لگایا جائے گا اور انہیں ہلاک کیا جائے گا

Comments are closed.