سرینگر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ مقررہ وقت میں مکمل ہوگا/صوبائی کمشنر کشمیر

سرینگر/18فروری/
صوبائی کمشنر کشمیر نے کہاہے کہ سرینگر میں سمارٹ پروجیکٹ کے سلسلے میں کام شدومد سے جاری ہے اور اگلے دو ماہ تک لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا کیوں کہ کچھ سڑکیں بند ہوں گے البتہ لوگوں کو حکام کے ساتھ تعاون کرنا پڑے گا۔
صوبائی کمشنر نے کہا کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ مقرر وقت تک مکمل ہوگا۔

ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے بدھوری نے ہفتہ کے روز کہا کہ شہر کے مرکز لال چوک میں سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کے لئے جاری ترقیاتی کاموں میں تیزی آئی ہے کیونکہ کام دوہری شفٹوں میں جاری ہے، جبکہ اگلے دو ماہ انتہائی اہم ہیں۔

انہوںنے لال چوک میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دو ماہ میں لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کے لیے کچھ سڑکیں بند کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام مقررہ وقت میں مکمل ہوں گے کیونکہ کام ڈبل شفٹوں میں جاری ہے۔ہم نے اس وقت کام شروع کیا تھا جب سری نگر میں جی 20 اجلاس کی کوئی تجویز نہیں تھی، لیکن چونکہ یہ اجلاس یہاں منعقد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اس سے ہمیں فائدہ ہوا کیونکہ ہم نے دوہری شفٹوں میں کام شروع کیا۔ منصوبے اب وقت پر مکمل ہوں گے۔

Comments are closed.