فارم میں زہریلی شئے ڈال کر مچھلیوں کو مارنے میں ملوث سات افراد گرفتار / پلوامہ پولیس
پلوامہ / 18فروری / ٹی آئی نیوز
جنوبی ضلع پلوامہ کے بٹہ نور پلوامہ علاقے میں مچھلی فارم میں زہریلی دوائی ڈالنے کے الزام میںپولیس نے سات افراد کو حراست میں لیا
ایک پولیس بیان میں کہا گیا کہ13 فروری کو پولیس چوکی لاسی پورہ کو ایک منظور احمد میر ولد عبدل سلام میر ساکنہ بٹنہ نور لیتر پلوامہ کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ کچھ نامعلوم افراد نے پانی میں کوئی زہریلی چیز ملا دی ہے۔ جس کی وجہ ان کے مچھلی فارم میں ہزاروں مچھلیاں مر گئیں۔
پولیس کے مطابق معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی جس کے بعد کیس کی تفتیش کے دوران تکنیکی اور انسانی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا جہاں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ افراد نے نہر میں مچھلیاں پکڑنے کے لیے بلیچنگ پاو¿ڈر کا استعمال کیا جو کہ مچھلیوں کے لیے پانی کا ذریعہ بنتا ہے۔ جس کی وجہ سے فارم کی مچھلیاں ہلاک ہو گئیں۔واردات میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Comments are closed.