اگنو کی طرف سے پیش کردہ تمام پروگرام بشمول MSCENV یو جی سی سے تسلیم شدہ ہے / ریجنل ڈائریکٹر

سرینگر /17فروری / ٹی آئی نیوز

اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (IGNOU)نے سائنس مضامین میں حاصل کی جانے والی ڈگریوں سے متعلق میڈیا رپورٹس پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں، طلبائاور اسٹیک ہولڈرز کی جانکاری کیلئے یہ ہے کہ اگنو کی طرف سے پیش کیے جانے والے تمام پروگرام بشمول MSCENV کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن ( یو جی سی ) نے تسلیم کیا ہے اور یو جی سی کی طرف سے 18 فروری 2021 کو ہونے والی اپنی 550ویں میٹنگ میں لیے گئے فیصلے کے لحاظ سے، یو جی سی نے اگنو کو (اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ پروگرامز اور آن لائن پروگرامز) ریگولیشنز2020کے اطلاق سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔

سرینگر کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہنواز احمد ڈا ر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اگنو کی طرف سے دی گئی تمام ڈگریاں/ ڈپلومہ/ سرٹیفکیٹس ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز (AIU) کے تمام ممبر اداروں کے ذریعے تسلیم کیے جاتے ہیں اور تمام ہندوستانی یونیورسٹیوں/ ڈیمڈ یونیورسٹیوں/ اداروں کی طرف سے جاری کردہ متعلقہ ڈگریوں/ ڈپلوموں/ سرٹیفکیٹس کے برابر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ اخبارات کی خبریں، جس سے طلباءمیں کافی تذبذب پیدا ہوا ہے، حقیقتاً اغلط اور گمراہ کن ہے

Comments are closed.