سروس سلکشن بورڈ کی بھرتی کے عمل میں تیزی،2300سرکاری عہدوں کیلئے منتخب امیدواروں کی فہرست کو منظوری
جموں و کشمیر سروس سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ بورڈ (SSRB) نے سرکاری آسامیوں کے لیے2300 سے زیادہ کامیاب امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دی ہے، جس سے محکمہ صحت سمیت مختلف محکموں میں عملے کی کمی کو کم کیا جائے گا۔
ایس ایس آر بی کے چیئرمین راجیش شرما نے جمعہ کو کہاہم نے جونیئر اسسٹنٹ کے عہدوں کے لیے 1534 امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دی ہے جو مختلف محکموں کے ذریعے ہمیں بھیجے گئے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جلد ہی جاری کیا جائے گا۔راجیش شرما نے کہا کہ اس کے علاوہ، بورڈ نے جونیئر اسٹاف نرس (582) اور اے این ایم/ہیلتھ ورکر (202) کے عہدوں کے لیے منتخب امیدواروں کی فہرست کو بھی حتمی شکل دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان فہرستوں کی منظوری جمعرات کو بورڈ کے 220ویں اجلاس میں دی گئی۔چیئرمین ایس ایس آر بی نے کہا کہ فہرست کو حتمی شکل دینے میں کچھ تاخیر ہوئی کیونکہ کچھ امیدوار عدالت گئے تھے۔
انہوں نے کہاکہ درخواستوں پر عدالتی احکامات حال ہی میں آئے ہیں اور ہم نے اس کے بعد سے کارروائی کو تیز کر دیا ہے۔
جموں و کشمیر میں ہونے والی آئندہ بھرتیوں کے بارے میں، انہوں نے کہا، بورڈ اس سال مارچ اور اپریل کے مہینوں میں مختلف محکموں میں جونیئر انجینئروں کی 1390 آسامیوں، 1972 فنانس اکاو¿نٹس اسسٹنٹ اور 1395 پنچایت سکریٹریوں کی آسامیوں کے لیے امتحانات کا انعقاد کرے گا۔شرما نے کہا کہ بورڈ سرکاری ملازمتوں کی بھرتی کے لیے سرگرمیوں کا کیلنڈر بنانے پر کام کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم ابھی چھ سے آٹھ ماہ کے امتحانات کا کیلنڈر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔ سالانہ کیلنڈر وقت کے پابند اور تیز رفتار بھرتی کے عمل میں مدد کرے گا۔
Comments are closed.