فوڈ اینڈ سپلائیز میں تبادلے اور تقرریاں ، مشتاق وانی نئے انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلوامہ اور شوپیان تعینات
سرینگر/ 03 فروری/ ٹی آئی نیوز
جموں و کشمیر انتظامیہ نے محکمہ خوراک، شہری رسد اور امور صارفین میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا حکم جاری کیا۔
اس ضمن میں جاری حکمنامے کے مطابق انتظامیہ کے مفاد میں محکمہ خوراک، شہری فراہمی اور امور صارفین کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرس کے تبادلے اور تعیناتیوں کا حکم دیا گیا ہے۔
حکمنامہ کے مطابق شہاب لطیف( جے کے اے ایس) اسسٹنٹ ڈائریکٹر، رام بن کو خالی پڑی آسامی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (جنوب) سرینگر کے بطور تعینات کیا گیا جبکہ موصوف اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (انفورسمنٹ) سرینگر کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے۔اسی طرح سے عنایت اللہ شیخ( جے کے اے ایس) اسسٹنٹ ڈائریکٹر، پلوامہ،کو تبادل کرکے انہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹرڈوڈا تعینات کیا گیا ہے۔
ساتھ ہی راہول شرما،(جے کے اے ایس،) اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈوڈہ، کا تبادلہ کرکے انہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر، رام بن شہاب لطیف، کی جگہ،تعینات کیا گیا ہے
حکمنامہ کے مطابق مشتاق احمد وانی انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر، انفورسمنٹ سرینگر کو تبدیل کرکے انہیں انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلوامہ تعینات کیا گیا جبکہ موصوف اگلے احکامات تک اپنے فرائض کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوپیان کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے۔
Comments are closed.