ہلکی دھوپ اور خشک موسم ، شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

سرینگر/ 4 فروری / ٹی آئی نیوز

محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کیلئے مجموعی طور پر خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے
رات بھر بادل چھائے رہنے کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں میں اضافہ دیکھا گیا ۔سرینگر میں کم سے کم 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔پہلگام میں گزشتہ رات منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.9 ڈگری جبکہ کہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Comments are closed.