عسکری کیس : سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی نے سرینگر میں کئی مقامات پر چھاپے ڈالیں
سرینگر /03فروری / ٹی آئی نیوز
عسکری معاملے میں تحقیقات جاری رکھتے ہوئے سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی ( ایس آئی اے ) نے جمعہ کی صبح سرینگر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ تفتیشی ایجنسی کے اہلکاروں نے مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے سرینگر میں تقریباً پانچ مقامات پر چھاپے مارے۔
جن میں بلبل باغ برزلہ میں فریدہ بیگم مرحوم فیاض احمد شیخ کی رہائش گاہوں، زبیر احمد اور زوہیب احمد ولد محمد رمضان بھٹ جواہر نگر، وسیم احمد ماگرے اور ان کے بھائی انور بشیر ولد کی رہائش گاہوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ بشیر احمد ماگرے رہائشی توحید کالونی نٹی پورہ شامل ہے
ان کا کہنا تھا کہ دیگر مقامات پر بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.