چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان جموں کشمیر کے دورے پر وارد

سرینگر /02فروری /
چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان جموں کشمیر کے دورے پر وارد ہوئے جس دوران انہوں نے موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان جمعرات کو ہنگامی طور پر جموں کشمیر کے دورے پر وارد ہوئے ۔ اس موقعہ پر ان کے ہمراہ شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اپیندر دویدی بھی موجود تھے ۔
دورے کے دوران انہوں نے سرحدی علاقوں کا دورہ کرکے وہاں صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ اس کے علاوہ فوجی افسران نے انہیں موجودہ سیکورٹی صورتحال، آپریشن کی تیاریوں اور فوج و شہریوں کے روابط کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اس موقعہ پر انہوں نے سیکورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے لائن آف کنٹرول اور اندرونی علاقوں پر اگلی پوسٹوں کا دورہ کریں گے۔جس دوران انہیں انسداد ملی ٹنسی کے گرڈ، ترقیاتی کاموں کیلئت آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
سی ڈی ایس نے فوجیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران، فوجیوں کو درستگی کے ساتھ انجام پانے والے آپریشنز کو سراہا۔( سی این آئی )

Comments are closed.