بھاری برفباری : کشمیر یونیورسٹی اور کلسٹر یونیورسٹی کی جانب سے لئے جانے والے کل کے امتحان ملتوی
سرینگر /30جنوری / ٹی آئی نیوز
بھاری برفباری کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی اور کلسٹر یونیورسٹی کی جانب سے کل لئے جانے والے تمام امتحان ملتوی کر دئے گئے ہیں
کشمیر یونیورسٹی ترجمان نے بتایا کہ بھاری برفباری کے باعث کل یعنی 31جنوری کو جو بھی امتحان ہے ان کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے ۔
ادھر کلسٹر یونیورسٹی نے بھی کل لئے جانے والے تمام امتحانات کو فی الحال ملتوی کر دیا ہے
Comments are closed.