کپواڑہ میں آگ لگنے سے 7 مویشی جھلس کر لقمہ اجل ، رہائشی مکان تباہ
سرینگر/30 جنوری / ٹی آئی نیوز
کپواڑہ میں آتشزدگی کے الگ الگ واقعات میں کم از کم سات مویشی جھلس کر لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا
تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب ماور قلم آباد کے حقداجی شیخ پورہ میں عبدالاحد ملا کے گاﺅ خانہ میں آگ لگ گئی۔
آتشزدگی کے واقعے کے نتیجے میں دو گائے اور 5 بکریوں سمیت 7 مویشی جھلس کر لقمہ اجل بن گئے جبکہ گائے کا شیڈ مکمل طور پر خاکستر ہو گیا
Comments are closed.