اونتی پورہ میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ تباہ ، لشکر طیبہ کے 4 ساتھی گرفتار/ پولیس
سرینگر/30 جنوری / ٹی آئی نیوز
پولیس نے جنوبی قصبہ اونتی پورہ میں عسکریت پسندوں کے ایک کمین گاہ کو تباہ کرکے لشکر طیبہ تنظیم کے چار جنگجو ساتھیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں لکھا”پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر اونتی پورہ کے ہافو نگین پورہ جنگلات میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کا پردہ فاش کیا اور تباہ کر دیا“۔
جس دوران ملی ٹنٹ تنظیم لشکر سے منسلک 04 عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا۔ مجرمانہ مواد اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔ مقدمہ درج، تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.