اننت ناگ میں تین منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد کیس درج

سرینگر/15 جنوری/
ضلع اننت ناگ میں پولیس نے منشیات کا قلعہ قمہ کرنے کیلئے جنگ جاری رکھتے ہوئے تین افراد کو ممنوعہ مادہ سمیت گرفتار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس اسٹیشن اترسو نے ناکے کے دوران ایک ٹرک زیر نمبر JK01AQ- 1331 کو روک کر تلاشی کے دوران 260 گرام چرس ضبط کر کے دو افراد نامی شکیل احمد ولد محمد لطیف منتلال اور صدام خان ولد محمد اشرف ساکنہ کٹولاٹ ادھمپور کی گرفتاری عمل میں لائی جبکہ اس دوران گاڑی کو بھی موقعہ پر ہی ضبط کیا گیا۔
وہی اس حوالے سے پولیس پوسٹ انت ناگ نے صادق آباد کے نزدیک ناکہ کے دوران ایک شخض کو مشکوک حالت میں دیکھا تاہم اس دوران اس نے ناکے سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کو دبوچ لیا اور تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 40 گرام چرس ضبط کر کے اس کے خلاف کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی۔

Comments are closed.