بھارت چین کی سرحد پر کسی بھی صورت حال سے نپٹنے کیلئے تیار /آرمی چیف

سرینگر /15جنوری / ٹی آئی نیوز

فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے کہا کہ ہندوستان مضبوط دفاعی پوزیشن کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) کے نام سے جانی جانے والی ہندوستان-چین سرحد کے ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لئے تیار ہے۔
کرناٹک کے بنگلورو میں سالانہ آرمی ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل پانڈے نے کہا کہ کہ شمالی سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر ہیں اور امن برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا، "ایل اے سی پر مضبوط دفاعی پوزیشن کو برقرار رکھتے ہوئے، ہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔جنرل پانڈے نے کہا کہ فوج نے گزشتہ سال سیکورٹی سے متعلق چیلنجوں کا مضبوطی سے سامنا کیا اور سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

Comments are closed.