جموں کشمیر میں سیکورٹی ایجنسیوں نے موثر طریقے سے تشدد پر قابو پالیا / لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دیودی

سرینگر /14جنوری /
پاکستان کی جانب سے جاری در پردہ جنگ کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے کی بات کرتے ہوئے فوج کے شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دیودی نے کہا کہ ”راجوری ہیرووںاور بہادروں کی سرزمین ہے اور وہاں امن بگاڑنے کی پڑوسی ملک کی سازشوں اور مذموم منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق راجوری میں ویٹرنز ڈے پر ایک ریلی سے خطاب کر رہے شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل اپیندر دویدی نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے مو¿ثر طریقے سے تشدد پر قابو پالیا ہے اور ان لوگوں کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے جو اس پراکسی وار کی مدد سے اپنے سیاسی مقاصد کی تکمیل کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ”راجوری ہیروز اور بہادروں کی سرزمین ہے اور اس نے کبھی بھی پڑوسی ملک کی سازشوں اور مذموم منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا ہے“۔ پاکستان پر درد پردہ جنگ جاری رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دیودی نے کہا کہ اس پراکسی جنگ کی مدد سے، ہماری اس قرارداد میں، سابق فوجیوں کی شمولیت سے ولیج ڈیفنس کمیٹیوں کو مزید مضبوط اور تربیت دی جا رہی ہے “۔ لیفٹنٹ جنرل اپیندر دویدی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اس ریلی کا بنیادی مقصد جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری میں رہنے والے سابق فوجیوں کے مسائل کو جاننا اور انتظامیہ کی مدد سے ان کے تمام مسائل کو جلد از جلد حل کرنا ہے۔ون رینک ون پنشن اسکیم پر روشنی ڈالتے ہوئے، لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دویدی نے کہا کہ حکومت ہند نے 23 دسمبر 2022 کو OROP اسکیم میں ترمیم کو منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ جموں و کشمیر حکومت نے جموں و کشمیر کے تمام 20 اضلاع میں سابق فوجیوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ڈی ایس پی رینک کے نوڈل پولیس افسران کو تعینات کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت ہند، جموں و کشمیر، ہندوستانی فوج، اور شمالی کمان ہمیشہ ہمارے سابق فوجیوں کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔ میں آپ سے توقع کرتا ہوں کہ آپ فوج اور حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی فلاحی اسکیموں میں مکمل تعاون کریں گے اور ان کو کامیاب بنائیں گے۔ اسکیمیں کامیاب ہیں۔

Comments are closed.