ٹنل کے آرپار12اضلاع میں برفانی تودے گرآنے کی وارننگ جاری
سرینگر / 14جنوری
حکام نے جموں وکشمیر کے12اضلاع میں برفانی تودے گرآنے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیاکہ اگلے24گھنٹوں کے دوران 2000میٹر سے زیادہ بلندی پر واقع علاقوں میں برفافی تودے گرآنے کااندیشہ ہے ،اسلئے نزدیکی علاقوں کے سبھی لوگ نقل وحمل میں حددرجہ احتیاط برتیں ۔جے کے این ایس کے مطابق اس حوالے سے جے کے اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ہفتہ کوایک انتباہ جاری کیاگیا۔ جے کے ایس ڈی ایم اے نے اپنے بیان میں 9اضلاع کے بالائی علاقوںمیں برفانی تودو ں سے متعلق وارننگ جاری کرتے ہوئے کہاکہ اگلے 24 گھنٹوں میں کپواڑہ ضلع کے2000 میٹر سے زیادہ بلندی پر واقع پُر خطرعلاقوں ومقامات پردرمیانی خطرات کی سطح کیساتھ برفانی تودہ گرنے کا امکان ہے۔جے کے اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے مزید خبردار کیاکہ بانڈی پور، بارہمولہ، ڈوڈا، گاندربل، کشتواڑ، پونچھ، رام بن اور ریاسی اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں میں درمیانے درجے کے خطرے کی سطح کے ساتھ2000 میٹر سے زیادہ بلندی پر واقع مقامات پر برفانی تودے گرآنے کا امکان ہے۔جے کے ایس ڈی ایم اے نے مزید کہاکہ اگلے 24 گھنٹوں میں اننت ناگ، کولگام، اور راجوری اضلاع میں2000 میٹر سے کم خطرے کی سطح کے ساتھ برفانی تودہ گرنے کا امکان ہے۔جے کے اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے کہاکہ ان بالائی اورپُرخطر علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور برفانی تودے کے شکار علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔
Comments are closed.