ما بعد برفباری : وادی کا فضائی اور زمینی رابطہ بحال ، ٹرین سروس بھی پٹری پر لوٹ آئی
سرینگر /14جنوری / ٹی آئی نیوز
بھاری برفباری کے بعد بند پڑی سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے کھول دی گئی ہے جبکہ سرینگر کے بین الاقوامی ہوئی اڈے پر فضائی ٹریفک بحال کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق موسم میں بہتری کے ساتھ ہی سنیچروار کو سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فضائی خدمات دوبارہ بحال ہوئی ۔ ائرپورٹ اتھارٹی نے ایک ٹویٹ میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کے روز بھاری برفباری کے باعث سرینگر ہوائی اڈے پر کسی بھی پروز نے اڑا ن نہیں بھری تاہم سنیچروار کی صبح موسم میں بہتری کے ساتھ ہی فضائی خدمات بحال کی گئی
ادھر سرینگر جموں شاہراہ پر بھی گاڑیوں کی آمد رفت بحال کر دی گئی ہے اور چھوٹی مسافر گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی
Comments are closed.