
بارشوں اور برفباری کے بعد موسم بہتر ، پہلگام میں منفی 11.0 ڈگری کے ساتھ رواں موسم کی سرد ترین رات درج
سرینگر /14جنوری / ٹی آئی نیوز
پیر پنچال کے آر پار ہوئی برفباری اور بارشوں کے بعد سنیچروار کی صبح موسمی صورتحال میں بہتری آئی ۔
برفباری کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ پہلگام میں منفی 11.0 ڈگری کے ساتھ رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی ۔
ادھر محکمہ موسمیات نے 14سے 18جنوری تک جزوی طور پر ابر آلود موسم رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے 19جنوری سے پھر سے بارشوںاور برفباری کی پیشگوئی کی ہے
Comments are closed.