وزیر داخلہ امت شاہ کا اگلے ہفتے جموں و کشمیر کا دورہ متوقع
سرینگر / 10جنوری /
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اگلے ہفتے جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ دورے کے دوران جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ دیگر کئی اہم پہلوﺅں کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ جموں کشمیر کی سیاسی و سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اگلے ہفتے ممکنہ طور پر جموں کشمیر کے دورے پر ورد ہونگے ۔ معلوم ہوا ہے کہ امیت شاہ راجوری ضلع کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق امیت شاہ دورے کے دوران بی جے پی لیڈران کے ساتھ ملاقات کے علاوہ یہاں سیاسی صورتحال کے بارے میں ان سے معلومات حاصل کریں گے جبکہ اس کے علاوہ سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جموں کشمیر کی اعلیٰ بی جے پی قیادت وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ نئی دلی میںملاقی ہوئی جس دوران انہوں نے جموں کشمیر کی سیاسی صورتحال کے علاوہ ملازمین و دیگر کئی اہم مسائل بھی زیر غور آئیں ۔
Comments are closed.