عوام کی فلاح و بہبود اور بہتر پولیسنگ کے ساتھ ساتھ اہداف کو بڑھانے کیلئے توجہ کی ضرورت/ دلباغ سنگھ
عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے شاہراہوں اور بین ضلعی سڑکوں پر مزید چیکنگ اور ناکہ پوائنٹس بڑھانے پر زور
سرینگر / 10جنوری /
جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے پولیس افسران کو ہدایت دی ہے کہ ان شعبوں کی نشاندہی کریں جن پر ہماری توجہ لوگوں کی فلاح و بہبود اور بہتر پولیسنگ کے ساتھ ساتھ اپنے اہداف کو بڑھانے کیلئے توجہ کی ضرورت ہے۔ اسی وران انہوں نے کہا کہ جرائم کے مقدمات کو پیشہ ورانہ طور پر نمٹانا اور مقدمات کو نمٹانے کیلئے بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کی صدارت میں پولیس ہیڈ کواٹرس جموں میں چوتھی سہ ماہی افسران کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں سال 2022 کیلئے مقرر کردہ اہداف میں حاصل کی گئی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں اسپیشل ڈی جی سی آئی ڈی، آر آر سوین، اسپیشل ڈی جی کرائم، اے کے چودھری، اے ڈی جی ایس پی ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ جموال کے علاوہ دیگر پولیس افسران موجود تھے جبکہ اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار، جموں و کشمیر کے رینج ڈی آئی ایس جی اور ضلع کے ایس ایس پی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔ میٹنگ میں این ڈی پی ایس معاملات پر بات ہوئی جس دوران بہترین نتائج پر ڈی جی پی نے افسران کی تعریف کی اور کہا کہ منشیات میں ملوث تمام افراد کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دینے کیلئے کارورائی تیز کی جائے ۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ تفتیش اور استغاثہ کے معیار کو بہتر بنائیں تاکہ جرائم کے تمام مقدمات بالخصوص یو اے پی اے اور خصوصی جرائم کے مقدمات میں سزاو¿ں کو بڑھایا جا سکے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ جرائم کے مقدمات کو پیشہ ورانہ طور پر نمٹانا اور مقدمات کو نمٹانے کے لیے بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سابقہ زیر التوا کیسوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے، عوام مثبت تبدیلیوں کی توقع کر رہے ہیں۔ انہوں نے شاہراہوں اور بین ضلعیءسکوں پر مزید چیکنگ اور ناکہ پوائنٹس کو بڑھانے اور جدید بنانے پر زور دیا تاکہ لوگوں کیلئے محفوظ ماحول کو مستحکم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ہیڈ کواٹر ہر سطح پر ناکہ پوائنٹس کو بڑھانے اور مضبوط کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون اور وسائل فراہم کرے گا۔
Comments are closed.