بارہمولہ میں نو تعمیر شدہ پل منہدم، 10 افراد زخمی، جانچ شروع

مجید شیری

بارہمولہ کے نیو بائی پاس پر نو تعمیر شدہ پل منہدم ہونے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق پل اپنی تکمیل کے فوراً بعد اچانک منہدم ہوگیا، جس کے باعث وہاں موجود متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کیلئے ضلع اسپتال بارہمولہ منتقل کیا گیا۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک شخص کی ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوئی ہے، جسے بہتر اور خصوصی علاج کیلئے سرینگر کے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج بارہمولہ میں جاری ہے۔

حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پل کے منہدم ہونے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واقعے کی مکمل جانچ جاری ہے۔

Comments are closed.