فوج کے 16 کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے اکھنور جموں میں سرحدی علاقوں کا دورہ کیا

سرینگر /10جنوری /

جموں کے نگروٹہ میں مقیم فوج کے 16 کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل سندیپ جین نے جموں کے اکھنور علاقے میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ پلن والا والا سیکٹر میں آگے کے علاقوں کا دورہ کیا اور موجودہ صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ سی این آئی کے مطابق جموں کے نگروٹہ علاقے میں مقیم فوج کے 16کوور کے فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل جین نے لائن آف کنٹرول کے اکھنور سیکٹر کا دور ہ کرکے وہاں سیکورٹی صورتحال کا جائز ہ لیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے دیگر فوجی افسران کے ہمراہ پالن والا سیکٹر میں کئی آگے والے علاقوں کا دورہ کیا جو کہ اکھنور سیکٹر کے دائرہ اختیار میں آتا ہے اور ڈیوٹی پر تعینات کمانڈروں اور جوانوں سے بات چیت کی۔اس موقعہ پر فوجی افسر کو فیلڈ کمانڈرز نے انہیں پلن والا سیکٹر کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پلن والا سیکٹر میں صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے اور حالیہ ماضی میں جنگ بندی کی کوئی بڑی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔ تاہم، فوجیوں نے علاقے میں دراندازی کو یقینی بنانے کے لیے ہائی الرٹ رکھا ہوا ہے۔فوج کے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ جنرل آفیسر کمانڈنگ نے آپریشنل تیاریوں اور علاقوں میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے لائن آف کنٹرول اور اندرونی علاقوں کے ساتھ آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے تمام رینک کی تعریف کی۔پونچھ اور راجوری کے جڑواں سرحدی اضلاع میں ایل او سی کے ساتھ فوجیوں نے ہائی الرٹ برقرار رکھا ہوا ہے اور پونچھ کے کرشنا گھاٹی اور بالاکوٹ سیکٹروں میں دراندازی کی دو بڑی کوششوں کو پہلے ہی ناکام بنا دیا ہے

Comments are closed.