کپواڑہ سڑک حادثے میں دو افراد از جان ، ایک زخمی
سری نگر10 جنوری
جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے ہائینہ گاوں میں منگل کی سہ پہر کو دو گاڑیوں کے درمیان زور دار ٹکر کے باعث تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے، گر چہ تینوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دو کو مردہ قرا ردیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ کے ہائینہ گاوں میں منگل کی سہ پہر کو فوجی گاڑی اور نجی کار کے درمیان شدید ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دو کو مردہ قرار دیا جبکہ تیسرے کو مزید علاج ومعالجہ کی خاطر سری نگر ریفر کیا گیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
Comments are closed.