دن میں کھلی دھوپ نکلنے سے شبانہ سردیوں میں پھر اضافہ ، گلمرگ منفی 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ پر سرد ترین علاقہ درج

سرینگر /13دسمبر / ٹی آئی نیوز

دن میں کھلی دھوپ نکلنے اور رات کے دوران آسمان صاف رہنے کے باعث شبانہ سردیوں میں پھر اضافہ ہو گیا ہے جس دوران سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر مقامات پر شبانہ درجہ حرار ت صفر سے نیچے درج کیا گیا
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں رات کا درجہ حرارت ایک بار پھر زیرو صفر تک گر گیا اور گلمرگ منگل کو وادی کا سب سے سرد مقام رہا۔ جموں میں بھی پارہ گر گیا اور کٹرا اور بھدرواہ کو چھوڑ کر دیگر تمام علاقوں میں معمول کے کم سے کم درجہ حرارت سے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں درجہ حرارت میں تقریباً چار ڈگری سیلسیس کی کمی دیکھی گئی، جو گزشتہ رات 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 2.2 ریکارڈ کی گئی۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

Comments are closed.