سوشل میڈیا پر مشتہر دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی ڈیٹ شیٹ جعلی /سی بی ایس ای
سرینگر /11دسمبر
سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے کہا کہ سوشل میڈیا پر 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات کیلئے مشتہر کیا گیا ڈیٹ شیٹ جعلی ہے اور ابھی تک بورڈ کی جانب سے امتحانی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر دسویں اور بارہویں جماعت کیلئے سی بی ایس ای کے ڈیٹ شیٹ گشت کر رہی ہے تاہم بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ جعلی ہے ۔ بورڈ نے ابھی امتحان کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان نہیں کیا ہے اور کہا کہ یہ جلد ہی ہو جائے گا۔بورڈ کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ ”سوشل میڈیا پر جعلی ڈیٹ شیٹ گشت کر رہی ہے ۔امتحان کے شیڈول کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا اور طلبائ اور والدین کو سرکاری معلومات کا انتظار کرنا چاہیے،“انہوںنے کہا کہ ”پریکٹیکل امتحانات یکم جنوری سے شروع ہوں گے اور اسکولوں کو اس وقت تک ان کے لیے نصاب مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 12ویں جماعت کے پریکٹیکل امتحانات صرف بورڈ کے ذریعہ مقرر کردہ بیرونی ایگزامینرز کے ذریعے منعقد کیے جائیں گے، جب کہ کلاس 10 کے لیے، یہ داخلی ممتحن کریں گے۔“
Comments are closed.