بارشوںاور برفباری کے بعد پہلگام اور گلمرگ کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں بہتر

20دسمبر تک مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کا امکان / محکمہ موسمیات

سرینگر /11دسمبر / ٹی آئی نیوز

ہلکی برفباری اور بارشوں کے بعد شہرہ آفاق گلمرگ اور سیاحتی مقام پہلگام کو چھوڑ کر وادی کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری درج ہوئی ہے ۔
ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے موسم 20دسمبر تک مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی 5ڈگری درج کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 1.2تھا جبکہ اسی طرح سے گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.