
شدید ٹھنڈ نے بھی لوگوں کو معروف سنڈے مارکیٹ سے دور نہیں رکھا
سرینگر /11دسمبر /
کڑاکے کی ٹھنڈ کے باوجو د بھی سرینگر کے معروف سنڈے مارکیٹ میں لوگوں کی بھاری رش دیکھنے کو ملا اور سخت گہما گہمی کے دوران لوگوں نے اشیاءخوردنی کے ساتھ ساتھ ملبوسات اور دےگر سازوسامان کی خرےدوفروخت کی۔اسی دوران ناجائیز منافع خوروں کی طرف سے چھوٹ کے نام پر لوٹ کا بازار گرم تھا اور لوگوں کو دو دو ہاتھوں لوٹنے کی کوئی بھی کثر باقی نہیں چھوڑی گئی ۔سی این آئی سٹی رپورٹر نے اس ضمن میں مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یخ بست ہوائیوں کے باجود بھی شہر سرینگر کے مشہور سنڈے مارکیٹ میں غےر معمولی رش دےکھنے کو ملا جس دوران لوگوں کی بڑی تعداد نے آج بھی ملبوسات کے ساتھ ساتھ دےگر اشےائے ضرورےہ کی خرےداری کی۔ بھاری عوامی رش کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سرینگر کے لالچوک، گھنٹہ گھر، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ، اوت پولو گرونڈ کے علاوہ دیگر علاقوں کے بازاروں میں سڑکوں پر جگہ جگہ پر چھاپڑی فروشوںنے چھاپڑی لگائی تھی جن پر ملبوسات کے ساتھ ساتھ کھلونے کی چےزےں سجائی گئی تھی۔ لالچوک میں لوگوں صبح سے ہی خریداری کرنے میں مصروف رہے تاہم منافع خوری عروج پر تھی اور محکمہ امور صارفین کے چیکنگ سکارڈ وں کا کوئی اتہ پتہ نہیں چل تھا ۔سنڈے مارکیٹ میںلوگوں کی آمدصبح سے شروع ہو گئی اور اس سلسلے میں لالچوک میں دن بھر لوگ خریداری میں مصروف دکھائی دئے۔
Comments are closed.