میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ، بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ، 11سے 20دسمبر تک موسم خشک رہے گا / محکمہ موسمیات

سرینگر /10دسمبر / ٹی آئی نیوز

میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں اور بالائی علاقوں میں تازہ برفباری کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں تک مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے 11سے 20دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر ہ آفاق گلمرگ میں 11 سینٹی میٹر اور لیہہ میں 0.1 سینٹی میٹر برفباری ہوئی ہے۔ بانڈی پورہ کی وادی گریز، گاندربل کے سونمرگ اور وادی کے کچھ بالائی علاقوں میں برف باری کی اطلاعات ہیں۔
اس کے علاوہ سرینگر میں 0.9 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 2.6 ملی میٹر، پہلگام میں 2.3 ملی میٹر، کپواڑہ میں 5.5 ملی میٹر، کوکرناگ میں 5.6 ملی میٹر، جموں میں 1.0 ملی میٹر، بانہال میں 9.4 ملی میٹر، بٹوٹ میں 13.8 ملی میٹر، کٹرہ میں 2.6 ملی میٹر اور بھدرواہ میں 2.3 ملی میٹر بارش ہوئی۔
دریں اثنا، آسمان پر بادل چھائے رہنے کے درمیان کم سے کم درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوا جس کے ساتھ سرینگر میں کم از کم 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھا

Comments are closed.