سوپور سڑک حادثے میں آٹو ڈرائیور لقمہ اجل
سوپور /10دسمبر / ٹی آئی نیوز
شمالی قصبہ سوپور میں آج صبح سڑک کے ایک حادثے میں آٹو ڈرائیور از جاں ہو گیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب آٹو زیر رجسٹر یشن نمبر JK05-9436آستان موڈ زینہ گیر کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور مدثر احمد لون ولد غلام محمد لون ساکنہ چیر ہار شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔
اگرچہ ڈرائیور کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخمیوں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا
Comments are closed.