بارہمولہ میں منشیات کے ساتھ اسلحہ، گولہ بارود برآمد/پولیس
سرینگر /02دسمبر / ٹی آئی نیوز
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک خصوصی آپریشن کے دوران بارہمولہ میں منشیات کے ساتھ اسلحہ، گولہ بارود برآمدکر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے فوج کے ساتھ مل کر شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے کمل کوٹ اوڑی علاقے میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ہیرون کے 10 پیکٹوں کے علاوہ اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس اور فوج کی 8RR کی ایک مشترکہ ٹیم نے کمال کوٹ کے علاقے میں اسلحہ، گولہ بارود اور کنٹرا بینڈ مواد برآمد کیا۔
افسر نے مزید بتایا کہ دو اے کے 74 رائفلیں، دو پستول، 117 اے کے راو¿نڈ اور منشیات کے 10 پیکٹ (ہیریون) اڑی کے کمل کوٹ علاقے سے برآمد ہوئے ہیں۔
Comments are closed.